گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ و وزیر آباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ناجائز منافع خوروں کیخلا ف کریک ڈائون بھرپور طریقہ سے جاری ہے ،ایک کروڑ 88 لاکھ 5سو روپے جرمانہ، 313 افراد گرفتار، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرنگرانی رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے مطابق ڈیش بورڈ پر پنجاب بھر میں ضلع گوجرانوالہ مسلسل اول نمبر پر موجود رہا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیر آباد نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے یکم اکتوبر سے اب تک ناجائز منافع خوروں کیخلاف 69ہزار 581 کا رروائیاں کی گئیں، 2315خلاف ورزیوں پر ایک کروڑ 88لاکھ 8ہزار 5سو روپے زائد کے جرمانے عائد، 313افراد گرفتار، 23مقدمات کا اندراج اور 196کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا،چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 270افراد کو وارننگز بھی جاری کرتے ہوئے ریٹ لسٹ نمایان جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔