کامونکی(نمائندہ خصوصی)سوئی گیس ملازم کو دھمکیاں دینے اور حبس بے جا میں رکھنے والے شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔گذشتہ روز سوئی گیس ملازم میراں شاہ غوث بل کی عدم ادائیگی پر نواحی گاؤں چیانوالی میں محمود کا میٹر اْتار گئے تو اسی بناپر محمود نے طیش میں آکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے سوئی گیس ملازم کو کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔