نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضا تنویر نے اچانک تھانہ نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے تھانے کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست ایس ایس پی کے سامنے پیش کیے۔کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف شکایات درج کرائیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق جرائم کی روک تھام، تفتیش میں تاخیر، اور عوامی تحفظ سے تھا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایچ او طاہر وٹو کو شکایات کے فوری حل کے احکامات دئیے۔