حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ہیڈ ساگر کے قریب حافظ آباد سے ہیڈ خانکی تک نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے منصوبے کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور محکمہ ہائی وے کے افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ 8 ارب 20 کروڑ کی لاگت سے تقریبا 45 کلو میٹر کارپیٹڈ سڑک کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔سڑک کی تعمیر سے حافظ آباد اور ضلع گجرات کا درمیانی سفر بھی کم ہو جائیگا اور قریبی دیہات کو زرائع آمدو رفت میں آسانی ہو گی ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی وے کے افسروں کو ہدایت کی کہ سڑک کے تعمیراتی کام کوالٹی کے مطابق ہونے چاہیے اور سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال بلکہ نہیں ہونا چاہیے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو نڈالہ خام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کی ری ویمپنگ کے جاری کام کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال کی تعمیر و مرمت کے کام معیار کے مطابق جلد مکمل کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر کا حافظ آباد سے ہیڈ خانکی تک تعمیر ہونیوالی سڑک کا دورہ
Oct 30, 2024