گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کرنٹ لگنے سے دوشہریوں،4گیپکوملازمین کی اموات ،گیپکوکو2کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کاجرمانہ ،جاںبحق افرادکے لواحقین میں سے ایک ایک کو ملازمت دینے کاحکم ، 2022-23کے دوران گیپکو ریجن میں کرنٹ لگنے سے مجموعی طورپر9اموات ہوئی تھیں جن میں سے6شہری اور 3گیپکو اہلکار شامل ہیں جس پر نیپرا نے 30اگست 2023کوجاری شوکاز نوٹس پرگیپکو کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا جبکہ گیپکو حکام کی طرف سے شوکازنوٹس کے جوابات تسلی بخش نہ ہونے پرنیپرا حکام نے گیپکوکو چھ شہریوں کے ورثا کو جرمانے کی رقم 15یوم کے اندرنامزدکردہ بنک میں جمع کروانے،متاثرہ خاندان کے ایک فرد کونوکری دینے کابھی حکم دیا ہے یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ کرنٹ لگنے سے مختلف جسمانی اعضا سے محروم یامتاثر ہونیوالے افراد ،محکمہ ملازمین الگ ہیں جبکہ گیپکو کی طرف سے ریجن بھر کی130سے زائد سب ڈویژنزمیں نام نہاد سیفٹی سیمینار زکروائے جاتے ہیں جن پر لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔
گوجرانوالہ:کرنٹ لگنے سے دوشہریوں،4گیپکوملازمین کی اموات
Oct 30, 2024