گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کو گفٹ یونیورسٹی کے نئے تشکیل شدہ ایڈوائزری بورڈ کے پہلے چیئرمین کے طور پر منتخب کر لیا گیا،ایڈوائزری بورڈ میں معروف صنعتکار، سفارتی شخصیات اور تعلیمی شعبے سے منسلک افراد شامل ہیں، جن کا مقصد گفٹ یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح پر تعلیمی اور تحقیقی شعبے میں نمایاں مقام دلانا ہے ، ا یڈ و ا ئز ر ی بورڈ میں شامل اہم شخصیات میں سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ، پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کے ایڈوائزر عاطف فاروقی، یونان کے اعزازی قونصل شہباز حیدر آغا، پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر کے صدر نذیر حسین، ڈائریکٹر جی،بی،سی عثمان نواز باجوہ، خلیق منہاس، فصیح الرحمن،ڈائریکٹر گفٹ یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد قریشی، ڈین اورک ڈاکٹر قیصر درانی، ڈاکٹر فخر لودھی اور ڈاکٹر ام لیلہ شامل ہیں،احمد اکرام لون نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گفٹ یونیورسٹی کو علمی اور عملی میدان میں عالمی معیار کا ادارہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
گوجرانوالہ: احمد اکرام گفٹ یونیورسٹی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین منتخب
Oct 30, 2024