کسان دشمن حکومت نے چھوٹے زمینداروں کی زندگی اجیرن بنادی، سردار احسن

فتح جنگ(نامہ نگار)ضلع کونسل اٹک میں سابق اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین ملال سردار احسن علی خان نے کہا ہے کہ فتح جنگ کھوڑ روڈ منصوبہ سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ ملک محمد انور کا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح بھی انھوں نے کیا تھا اسکے ساتھ ڈھوک پٹھان تا ڈھلیاں وغیرہ کی منظوری 16ستمبر 2021صوبائی اسمبلی پنجاب میں ہوئی تھی پہلے فیز میں سی پیک تا گلی جاگیر،پنڈیگھیب تا غریبوال مکمل ہو چکا ہے انھوں نے کہا کہ ملک سہیل خان کمڑیال جو فارم 47کی بدولت ایم این اے بنے ہیں ان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ گورنر پنجاب جو ایک آئینی عہدہ اور وفاق پاکستان و ریاست پاکستان کے نمائندہ ہیں کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کریں غیر مہذب گفتگو انتہائی نا مناسب تھی جو ہمارے علاقے کی روایت اوراخلاقیات کے برعکس تھی انھوں نے کہا کہ اس وقت اٹک کے کسان موجودہ حکومت کے خلاف جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں مانگ رہے ہیں کاشتکاروں کی کمر ٹو ٹ چکی ہے گندم کی امدادی نرخ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کسان معاشی بد حالی کا شکار ہو چکے ہیں کسان دشمن حکومت نے چھوٹے زمینداروں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے انھوں نے کہا کہ اٹک کی سیاست انتہائی مثبت تھی عوامی جلسوں میں غیر مہذب زبان کی وجہ سے سیاست کو بد نا م کیا جا رہا ہے، سیاست برائے خدمت سردار سلیم حیدر خان کا مشن ہے حلقے کے عوام کی دعاں کی وجہ سے اللہ نے ان کو بڑے مقام پر فائز کیا ہے ان کا شمار ملک کی ٹاپ لیڈر شپ میں ہوتا ہے مقامی سیاستدانوں کو صبر و تحمل سے ان کو برداشت کرنا ہو گا اٹک کی تعمیر و ترقی اور علاقے میں صاف و شفا ف سیاست کو رواج دینے کیلئے ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن