حضرو (نمائندہ نوائے وقت)ضلعی صدر ایپکا یاسر خان نے اپنے ذمہ داران کے ساتھ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی، جس میں وزیر تعلیم کے کلرکوں کو مافیا کہنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وزیر تعلیم کے اس بیان سے کلرک برادری کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر انہیں فی الفورمعافی مانگنی ہو گی،یاسر علی خان کا مذید یہ کہنا تھا کہ صوبہ کے اتنے بڑے عہدہ میں بیٹھ کر ایسی بات کرناان کے منصب کے شایان نہیں بلکہ ان کی غلط فہمی اور کلرک دشمنی کے سوا کچھ بھی نہیں،اس طرح کی بیان بازی کرنا سراسر الزام تراشی ہے انہیں فورا اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے،اس پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ ملک زاہد محمود،شیر بہادر،خالد محمود،ملک عبدالجلیل،حافظ ابوبکر،طارق عبداللہ بھی تھے اور ان تمام ذمہ داران نے یاسر خان علیزئی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے صوبائی وزیر کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیا۔