جاتلی کے مشہور مقدمہ کے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

گوجرخان(نامہ نگار) تھانہ جاتلی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے موہڑہ نوری کی خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان ہارون وحید اور شہباز علی نے اس کو گلی میں پکڑ کر سرعام گھسیٹا اور لڑائی جھگڑا کے کر کے اس کے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر کے زخمی کر دیا ملزمان نے معروف ماہر قانون چودھری محمد خرم شہزاد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست ضمانت دائر کی چوہدری محمد خرم شہزاد ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو تا فیصلہ مقدمہ ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

ای پیپر دی نیشن