مری (نامہ نگار خصوصی )یونین کونسل ملوٹ ستیاں کے علاقے کلیاڈی علی پور میں ایک سکول کے بچوں کو پیش آنے والے حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنماء عاطف علی عباسی،نوید ستی ،رمیض عباسی سمیت دیگر کاکن بھی موجود تھے انہوں نے وہاں متاثرہ بچوں کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوے ہمدردی کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔قبل ازیں وہاں حادثہ میں جاں بحق ہونے والی طالبات کے گھروں پر بھی گئے ۔