مری گہرے بادلوں اور سردہواؤں کی لپیٹ میں آگئی

مری(نمائندہ خصوصی)ملکہ کوہسارمری گہرے بادلوں اورسردہواؤں کی لپیٹ میں،جسکے باعث سردی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،اگر سردی اسی طرح بڑھتی رہی تو کسی بھی وقت مری میں برفباری شروع ہوسکتی ہے،موسمی حالات کے پیش نظربرفباری ہونے کی صورت میں ڈپٹی کمشنرمری آغاظہیر عباسی شیرازی نے محکمہ ہائی وے ،ریسکیو1122 مری سمیت تمام اداروں کوالرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،سینٹرل کنٹرول بھی رانڈدی کلاک کام کریگا،جبکہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک مری بھی ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کیلئے تیاردکھائی دیتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن