اڈیالہ(نا مہ نگار) اڈیالہ روڈ کے علا قے دھمیال کلیال روڈ پر آج علی الصبح کچرا چننے والوں نے چادر میں بند ایک شخص کی لا ش دیکھی جس پر انھوں نے مقامی آبادی کے لو گوں کو مطلع کیا،آبادی کے مکینوں نے پولیس تھانہ صدر بیرونی سے رابطہ کیا،جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا معلوم ہوا ہے کہ مرنے والے کا نام سلیم تھا جو کہ مدینہ ٹاؤن کا رہائشی تھا اور کچھ دنوں سے گھر سے لا پتہ تھا،پولیس نے اسکے اہل و عیال سے رابطہ کیا،جنہوں نے مرحوم کی لاش کو شناخت کر لیا،پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا،جبکہ اے ایس آئی نزاکت مصروف تفتیش ہیں۔