حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہِ سعودی عرب کامیابی سے ہمکنار ہوگا دوست ممالک کا موجود حکومت پر اعتماد لیگی قیادت کی بڑی کامیابی ہے عمران خان نے اپنے دورے حکومت میں دوست ممالک سے تعلقات بڑھانے کے بجائے ان سے تعلق ختم کرنے کی کوشش کی آج ملک جن مشکلات کا شکار ہے اس کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ حاجی احسان خان طلال اشرف بٹ حاجی ابرار شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے شیخ افتاب احمد نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومتیں بھی قائم ہوئیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے جس کی وجہ سے عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی نوجوان نسل ان کے جھوٹے دعووں کو پہچان چکی ہے یہی وجہ ہے عوام ان کی احتجاج کی کال پر توجہ نہیں دیتے انہوں نے کہا وہ وقت قریب ہے جب تحریک انصاف کے کارکن اپنی پارٹی کے خلاف بھی احتجاج کریں گے ۔