بروری کے مقام پر سلائیڈنگ سے متاثرہ دیوار کی تعمیر ناقص کی گئی ہے،عوامی حلقے

Oct 30, 2024

مری (نامہ نگار خصوصی )مری روالپنڈی جی ٹی روڈ پر بروری کے مقام پر پڑنے والی سلائیڈنگ جس کے نتیجے میں کچھ عرصہ قبل یہ سڑک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہو کر رہ گئی تھی وہاں ایک طویل مدت سے تعمیر و مرمت کے کام میں سست روی کی بناء پر ٹریفک کی روانی خاصی متاثر ہو رہی ہے ایسے میں سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں ،عوامی حلقوں کے مطابق متاثرہ جگہ پر تعمیر ہونے والی دیوار کے کام کو ناقص قرار دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں کچی مٹی والی زمین پر کنکریٹ کی دیوار لگا  ئی جا رہی جس کی بنیاد ہی ناقص ہے تو  آمدہ بارشوں کے دوران یہ دیوار کیسے اپنی جگہ ٹھہر سکے گی ۔عوامی حلقوںنے کہا ہے کہ انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار موقع پر موجود نہیں ہے اور نہ ہی ٹریفک پولیس کا کوئی اہلکار کسی کاروائی کا مجاز ہے ۔

مزیدخبریں