جہلم(نامہ نگار)جنگلی حیات کی حفاظت کرنے والے سرکاری ملازم ہی ان کے دشمن بنے گئے ہیںمحکمہ وائلڈ لائف عملہ بااثر شخصیات اور شکاریوں سے ملی بھگت کرکے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار کروانے میں ملوث ہیںٹلہ جوگیاں،جلالپورشریف اور سالٹ رینج کے جنگلات کو نیشنل پارک کا درج دیا گیا ہے ان علاقوں نایاب ہڑیال اور پرندے پائے جاتے ہیںتفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے سالٹ رینج جلالپورشریف اور ٹلہ کے پہاڑی جنگلی علاقے کو نیشنل پارک کا درج ملا ہوا ہے ان جنگلوں میں پاکستان کے نایاب ہڑیال اور نایاب پرندے پائے جاتے ہیں ان کے شکار اور نسل کشی پر حکومت نے مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے لیکن ان پرندوں اور جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے بنائے گئے ادارے وائلڈ لائف کا عملہ مبینہ طور پر بااثر افراد اور شکاریوں سے ملی بھگت کرکے خود شکار کرواتے ہیں جو شخص سرکاری عملے سے سازباز کیے بغیر شکار کرتا ہے اس سے بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ غیرقانونی شکار میں ملوث عملے کے خلاف فوری سخت کاروائی کی جائے۔