آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک آواز اٹھاتے رہیں گے،ایم ایس او

 مری(بیورو رپورٹ)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایم ایس اوکے قائدین و کارکنان کی فلسطین کے مظلوم اورنہتے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے پر گرفتاریوں اوربعدازاں باعزت رہائی پر کارکن ایم ایس اوکی دور اندیش قیادت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اتنے بڑے ظلم کے بعد بھی حکمت و بصیرت کا مظاہرہ کیا طاقت ہونے کے باوجود کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایات دیں اوربہترین حکمت کے ساتھ تمام تر معاملات کو حل کیا،یہ حب الوطنی کی اعلی مثال ہے،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے نظریے کے مطابق ظلم برداشت کرلیتے ہیں لیکن پاک وطن کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیتے،ایم ایس اومری کے رہنماؤں نے اس عزم اظہار کیا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آذاد فلسطینی ریاست کے قیام تک آواز اٹھاتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن