مری(بیورو رپورٹ)وطن پاک سے پولیوکاخاتمہ انتہائی ضروری ہے حکومت اس سلسلے میں انتہائی سنجیدہ ہے حکومتی اقدامات سے پولیوکامکمل خاتمہ کیاجائیگا، عوام پولیوہیلتھ ورکرز سے مکمل تعاون کریں اوراپنے بچوں کومعذوری سے بچانے کیلئے پولیوکے قطرے لازمی پلائیں تاکہ پاکستان کوپولیوسے پاک کیاجاسکے ان خیالات کااظہا رممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری میں پولیومہم کاآغازکرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ضلع مری حدف 50 ہزار پولیوکے قطرے پلانے کاحدف مقررکیاگیا ہے جسکے لئے ضلع بھر میں 421 پولیوٹیمیں گھرگھر جاکر پولیواوروٹامن اے کے قطرے پلائے گیں،تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمری ڈاکٹرنعمان شوکت اورمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیوہسپتال مری ڈاکٹرنیازعلی خان بھی موجودتھے۔