مری(نمائندہ خصوصی)سابق امیدوار قومی اسمبلی جاوید اقبال ستی سابق امیدوارصوبائی اسمبلی ضمیر ستی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملوٹ ستیاں کلیاڑی موڑ کے پاس افسوناک سکول وین کو حادثہ پر ہم سب بہت دکھی ہیں ہم غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت صحت یابی عطا فرمائیں۔