سماجی و مذہبی شخصیت  حاجی عبدالغفور انتقال کر گئے

اڈیالہ(نا مہ نگار) راجہ معروف کے بھائی اور راجہ منیر،راجہ شبیر،راجہ ضمیر،راجہ قدیر کے والد حاجی عبدالغفور سر براہ میلاد کمیٹی وفات پا گئے،نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافی برادری عزیز واقارب سمیت معززین علا قہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحوم کی نماز جنازہ کلیال گاؤں کی مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی اور علامہ سید آصف حسین شاہ نے نما ز جنازہ کی امامت فرمائی،مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کی وفات پر بانی پریس کلب اڈیالہ راجہ عابد پرویز،محمد بشیر راجہ ، ملک نعیم اختر،مجتبی کیانی،ظہور احمد راجہ،صاحبزادہ عبدالوحید،محمد بشیر راجہ،راجہ عظمت،راجہ ساجد،راجہ جرار حیدر،فہیم اختر جاوید،قاری محمد اسماعیل رحمانی،تنویر اختر جنجوعہ،سید ساجد نقوی،راجہ افضال حسین،حاجی عبدالغفار،محمد وقار حسین نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت وبلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن