ون ڈش کی خلاف وزری برداشت نہیں کی جائے گی،خضرظہورگورائیہ 

گوجرخان(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضرظہورگورائیہ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے گزشتہ روز انہوں نے شادی ہالوں اورمارکی کو چیک کیا اور کہا کہ ون ڈش کی خلاف وزری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بھاری جرمانوں کے ساتھ ایف آئی آر کا بھی اندراج ہوگاحکومت پنجاب کی سختی سے ہدایت ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر ون ڈش کی پابندی کی جائے خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن