ٹیکسلا، مختلف بازاروں مارکیٹوں اور میں شاہراہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلاواثق عباس کی زیرنگرانی ٹیکسلاشہرکے مختلف بازاروں ،مارکیٹوںاورمین شاہراہوںپرتجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کلین اپ مہم کاآغازچیف آفیسربلدیہ ہینسن کرامت کی سربراہی میںکردیاگیا،چوک سرائے کالاسے فیصل شہیدروڈپرجس قدربھی دوکانداروںنے بڑے بڑے شیڈزلگاکراورفٹ پاتھوںپرقبضے جمارکھے تھے،بلدیہ ٹیکسلاکی متحرک ٹیم نے ہیوی مشینری کے استعمال سے بڑے بڑے چھجوںاورشیڈزکوموقع سے صاف کردیا،آپریشن کلین اپ کیلیئے محکمہ واپڈا،کے ذمہ دارعملہ کوبھی شامل مہم کیاگیا،اورپولیس بھی بلدیہ ٹیکسلاکی متحرک ٹیم کے ہمراہ موجودرہی،شہریوںنے تجاوزات کے خلاف شروع کیئے گئے آپریشن کلین اپ مہم کازبردست خیرمقدم کیاہے،اوراس توقع کااظہارکیاہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلیئے اورفٹ پاتھوںپرکیئے گئے قبضوںکوختم کرانے کیلیئے جوایک بہترین قدم اٹھایاگیاہے،یہ عارضی ثابت نہیںہوگا،بلکہ آپریشن کلین اپ کے نتیجہ میںسامنے آنے والی صورتحال کوہرقیمت پربحال وبرقرار رکھاجائے گا،بلکہ بلدیہ ٹیکسلاکاعملہ برائے انسدادتجاوزات وقتاًفوقتاًنگرانی کے عمل کوجاری رکھے گا،اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلاواثق عباس نے انتباہ کیاہے کہ کسی کوقانون سے تجاوزکرنے کی اجازت نہیںدی جائے گی،بازاروں اور مار کیٹوں میںدوکانداروںکواپنی اپنی حدودمیںہی رہتے ہوئے اپناکاروبار،وتجارتی سرگرمیاںجاری رکھنے کی پابندی کرناہوگی،خلاف ورزی کرنے والے لوگوںکے خلاف سخت انضباتی کاروائی عمل میںلائی جائے گی،فٹ پاتھوںپرقبضہ کرکے وہاںدوکانیں سجانے اورپکے ٹھیئے لگانے کی کسی کواجازت نہیںہوگی،بازاروں اورمارکیٹوں میںٹریفک کوروارکھنے کیلیئے بھی ٹریفک پولیس اوربلدیہ ٹیکسلاکامتحرک عملہ اپناکرداراداکرنے کیلیئے ہمہ وقت حاضرہوگا،اورپنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق شہرکوصاف ستھرا،اورتجاوزات سے پاک رکھنے کی ہرکوشش کویقینی بنایاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن