اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)نائب صدر و ترجمان فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان رانا اکرم نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کی پیچیدگیاں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،نئی حکومت ٹیکس بنیاد کو بڑھانے کیلئے آسان اور موثر اقدامات کرے. کاروباری اداروں کی نگرانی اور ٹیکس انتظامیہ کے بچھائے جال جیسے قوانین سے معمولی سے انحراف پر بھی سخت جرمانے عائد کیے جاتے ہیں. رانا اکرم نے کہا کہ ٹیکس حکام کا رویہ منفی کلچر کی تشکیل کا سبب بن رہا ہے جس سے دستاویزی شعبہ کی توسیع متاثر ہورہی ہے اور قومی معیشت میں کاروباری اداروں، صنعتوں کا حقیقی پوٹینشل شامل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔