راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) لیاقت باغ میںختم نبوتؐ کانفرنس کے سلسلہ میں سفیر امن پیر سیداظہار بخاری ،پیر سید عتیق الرحمن شاہ کی قیادت میں علما ء کے وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسان طارق سے خصوصی ملاقات کی اور کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں حصول اجازت کے لیے اے ڈی سی حسان طارق نے خصوصی میٹنگ بلا کر مشاورت کر کے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔اظہاربخاری نے کہا ہمارے دل میں صرف ختم تحفظ ختم نبوتؐ دھڑکتا ہے حکومت ائین میں جو مرضی ترمیم کرے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں لیکن ائین میں موجود قادیانیوں کو اقلیت قراردینے والی کسی بھی شق کو چھونے کی جرات بھی نہ کرے ۔عقیدہ ختم نبوتؐ ہی استحکام ایمان اور قیام ایمان کی بنیاد ہے عقیدہ ختم نبوت تمام مسلم مکاتب فکر مسلمانوں کی مشترکہ میراث ھے قادیانی جتنا مرضی کلمے پڑھیں جب تک نبیؐ کے عقیدہ ختم نبوت کو تسلیم نہیں کرتے غیر مسلم ہی رہیں گے ۔پیرسید عتیق الرحمن شاہ نے کہا ختم نبوت اسلام کی بنیادجس پر پورے دین کا انحصار ہے ۔ختم نبوت محفوظ نہیں تو دین بھی محفوظ نہیں ایمان کا تقاضا ہے جو ہمارے نبی کا احترام نہ کرے ہم اس سے قابل احترام نہیں سمجھتے۔
حکومت قادیانیوں کو اقلیت قراردینے والی کسی شق کو چھیڑنے سے گریز کرے،اظہار بخاری
Oct 30, 2024