کاشتکاروں کی فلاح اور زراعت کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات جا ری ، شاہد افتخار بخاری

Oct 30, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کی فلاح اور زراعت کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی بروقت کاشت اور مستند بیج کے استعمال سے بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری نے اٹک میں محکمہ زراعت توسیع اٹک اور نجی کھاد کمپنی کے تعاون سے گندم اگا مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کی ترقی کے لئے 400 ارب روپے سے زائد کے کسان پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ اس کسان کارڈ کے ذریعے حکومتی سکیموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن میں گاں اور یونین کونسل کی سطح پر گندم اگا مہم چلائی جا رہی ہے۔ مشینی زراعت کو مضبوط کرنے کے لئے گرین ٹریکٹر سکیم ایک اہم قدم ہے۔ امسال حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ 12.5 ایکڑ سے 25 ایکڑ تک گندم کاشت کرنے والے 1000 کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے لیزر لینڈ لیولر سیٹ بطور انعام دیے جائیں گے ۔ 25 ایکڑ رقبے یا زائد پر گندم لگانے والے 1000 کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے بطور انعام مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ غذائی تحفظ کی ضمانت کے پیش نظر اور غذائی اجناس کے بڑھتے ہوئے رحجان کے تناظر میں گندم کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ 

مزیدخبریں