ٹاہلی موہری، غوثیہ چوک، ڈھیری حسن آباد میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

 راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں ٹاہلی موہری، غوثیہ چوک، ڈھیری حسن آباد کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت نے مکینوں کو مشکلات میں پھنسا دیا، پرائیویٹ ٹینکر مافیا نے از خود نرخ مقرر کرکے وصول کرنا شروع کر دیئے۔ گزشتہ ایک دو ماہ سے ان علاقوں میں پانی کی قلت ہو رہی ہے جو اس وقت بہت زیادہ ہو گئی ہے مکین صبح شام پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں دفتروں سکولوں اور کالجوں میں جانے والے بھی مشکلات میں پھنس چکے ہیں،مکینوں یاسین، راجہ مجید، ملک غفار،اقبال، حمیداللہ،شفیق، نصیر اور دیگر نے الزام لگایا کہ ان علاقوں میں سرکای پانی کھولنے والے بھی اپنی من مانیاں کرتے ہیں، پانی کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوزوکی والے 900سے1200روپے اور ٹریکٹر ٹرالی والے پانی 1500سے2000روپے اور بڑے ٹینکر 2000سے2800روپے تک پانی فراہم کرتے ہیں،جنہوں نے ریٹ اتنے بڑھا دیئے ہیں کہ ان کو کوئی پو چھنے والا نہیں بااثر افراد نے گھروں اور گلیوں میں موٹریں لگا کر اپنان کارروبار چمکا رکھا ہے، مکینوں نے سٹیشن کمانڈربریگیڈیئراحمد نواز، چی ای او چکالہ کینٹ بورڈ سیلم وٹو اور دیگر حکام سے اپیل کی کہ وہ صورت حال کو نوٹس لیں اور پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن