اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں فیسوں میں ناجائز اضافہ قابل مذمت، بریرہ مرتضی ٰ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں گزشتہ چند دنوں سے فیسوں میں ناجائز اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے ناظمہ جامعہ، اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، محترمہ بریرہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ طالبات کی جانب سے بارہا مطالبہ کرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں آیا تھا جس پر طالبات نے  احتجاج کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، اسلامی یونیورسٹی توقع رکھتی ہے کہ انتظامیہ اپنے موقف پر قائم رہے گی اور مثبت اقدامات لیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن