ڈکیتی، قتل اور منشیات کے 2 مقدمات میں 2ملزمان بری 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ڈکیتی، قتل اور منشیات کے 2 الگ الگ مقدمات میں 2ملزموں بری کردیا ہے تھانہ ویسٹریج پولیس نے مقتول کے بھائی عمر احمد کی مدعیت میں ڈکیتی کی دفعہ 397 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا کہ نامعلوم ملزم نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اس کے بھائی عثمان احمد کو زخمی کردیا تاہم بعد ازاں عثمان ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا جبکہ مقدمہ میں راجہ سعد ظہیر کو گرفتار کیا تھا، عدالت  سماعت مکمل کرنے کے بعد ملزم کوبری کردیا، تھانہ ویسٹریج پولیس نے گزشتہ سال 10 نومبر کو زاہد اللہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا  جس میں ملزم پر 540 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا، عدالت نے  سماعت مکمل کرنے کے بعدملزم کو بری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...