حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کو5لاکھ روپے کا لیگل نوٹس جاری

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کو5لاکھ روپے کا لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا،شہری مرزا محمد عمر فاروق نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ  ابو ناصر حج و عمرہ سروسز 6thروڈ راولپنڈی سے اپنی فیملی کے عمرہ پیکج لیا جو8 لاکھ 72ہزار روپے میں طے پایا جس میں شہری کی زوجہ اور دیگر رشتہ دار شامل تھے۔ کمپنی کی طرف سے 15ستمبر کی ٹکسٹس بک کی گئیں۔ اور واپسی  5اکتوبر کو تھی۔ جب زائرین واپسی کے لیے ائیر پورٹ پہنچے تو عملے کی طرف سے بتایا گیا کہ آپ کی ٹکٹس کینسل ہوچکی ہیں جب شہری نے ٹریول کمپنی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا, مجبورا" شہری کی پوری فیملی کو دوبارہ ہوٹل جانا پڑا اور وہاں پر پریشانی کے عالم میں مزید تین دن گذارے اور ہوٹل کے اخراجات بھی خود ہی برداشت کیے۔،پنجاب کنزیومر ایکٹ کے تحت5 لاکھ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس جاری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن