راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل خاور یعقوب خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ منگل کے روز ان کے آبائی گاں راجڑ علاقہ تھانہ چونترہ میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانسٹیبل خاور یعقوب ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے جو دوران علاج رضائے الہی سے وفات پا گئے متوفی کانسٹیبل سال2015 کو محکمہ میں بھرتی ہوئے اور سلامی گارد پولیس لائنز میں تعینات تھے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے جواں سال پولیس اہلکار کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل خاور یعقوب محنتی اورخوش اخلاق پولیس افسر تھے راولپنڈی پولیس دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔