قتل کے مجرم کو سزائے موت ، 7 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Oct 30, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک نے قتل کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت اورمقتول کے قانونی ورثا کو 7 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ وارث خان پولیس نے 6 ستمبر 2022 کو مقتول کے والد شیر ولی خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسامہ انور نے 3 نامعلوم افراد کے ہمراہ اس کے 25 سالہ بیٹے نواز خان کو فائرنگ کرکے اس وقت شدید زخمی کر دیا جب وہ اپنے کزنوں کے ہمراہ گھر کے قریب سوڈا پی رہا تھا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بعد ازاں وہ جاں بحق ہوگیا، عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے معد مجرم  سزائے موت اورمقتول کے ورثا کو 7 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

مزیدخبریں