راولپنڈی میں کارچھیننے پر مکمل کنٹرول، جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی،سی پی او

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں نیوٹائون اور ٹیکسلا پولیس سرکلز کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیاایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول، ایس پی سی آئی اے،ایس ڈی پی اونیوٹان وٹیکسلا،ایس ایچ او زاور دیگر افسران نے شرکت کی، میٹنگ کے آغاز پر سی پی او نے افسران کو ایس سی او کانفرنس، پاک انگلینڈ کرکٹ میچز اور لا اینڈ آرڈر کے دوران بہترین ڈیوٹی پر شاباش دی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں کہ اشتہاری مجرمان اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،راولپنڈی میں کار سنیچنگ کو مکمل کنٹرول کیا گیا،موثر پٹرولنگ اور پکٹنگ سے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام پر فوکس کریں، موثر گشت اور پکٹنگ کو یقینی بنائیں، منشیات اورجرائم برخلاف املاک میں گرفتار ملزمان کے ضمانتیوں کی نگرانی کی جائے، ملزمان کی سزایابی یقینی بنائیں،راولپنڈی پولیس امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصرکے خاتمے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن