تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں کی حدود میں موثر گشت  یقینی بنائیں، آئی جی اسلام آباد

Oct 30, 2024

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹر ل پولیس آفس میں اہم اجلاسوں کا انعقاد کیاگیا،جن میں ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب ،ایس پی ڈولفن اقبال خان سمیت زونل ایس پی اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے تھانہ جات کی حدود میں موثر گشت کو یقینی بنانے،اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ ہر تھانہ کا ایس ایچ او عوام کی مدد سے اپنے تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرے،قبضہ مافیا، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، اہم پوائنٹس کی سکیورٹی ڈیوٹی کومو ثر بنا ئیں اور پٹر ولنگ کے دائر ہ کا ر کو وسیع کر یں، آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ تمام تھا نہ جا ت کی گا ڑیا ں 24/7اپنے علاقہ حدودمیں گشت پر ما مو ر رہیں،پٹرولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا ئیں،تمام بیٹ افسران اپنی بیٹ میں مو جود رہیں اور بیٹ کے متعلق معلومات رکھیں، انچارج انوسٹی گیشن جرائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے خصوصی چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، انہوں نے تما م ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے کہ وہ شہریوں کی دادرسی کے لیے تھانہ جات میں اپنی مو جودگی کو یقینی بنائیں،تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے ،آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن اسکواڈ کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی،انہوں نے ڈولفن اسکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ کے گشت کو پورے شہر میں بڑھایا جائے ،کسی بھی واردات یا ایمرجنسی کی صورت میں ڈولفن اسکواڈ کے افسران فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر فوری ریسپانس کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کا اولین فرض ہر شہری کو تحفظ کا احساس دلانا، ان کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ہے جس کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنی ہے۔

مزیدخبریں