راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اتحادی حکومت کی ٹھوس اور جامع پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت روز بروز بہتر ہورہی ہے 26ویں آئینی ترمیم میثاق جمہوریت کا بنیادی اصول اور ضرورت تھی اس کے مخالفین کی تعداد مایوس کن حد تک کم ہے اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کی وجہ سے عوام میں آپنا کھویا ہوا وقار بحال نہیں کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر ناصر بٹ سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک عامر فدا پراچہ پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے ڈھوک حکمداد میں پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن بنارس چوہدری کی رہائش گاہ پر ناشتہ میں شریک مہمانوں پارٹی رہنماں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئرمین سینیٹ کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت سابق ڈپٹی میئر راجہ الطاف حسین چوہدری افتخار احمد چوہدری اسد پرویز ناصر میر محمد علی منہاس سردار قدوس عمران کوھستانی ملک فہیم رانا عاصم عبد الرحمن توکلی عمر اعجاز محمود پہلوان مسلم لیگ کے رہنماں چئیرمن مارکیٹ کمیٹی راولپنڈی خواجہ شہزاد حافظ عبداللہ بٹ شعیب بٹ مقبول احمد خان تنویر اختر قریشی امجد قریشی مون مغل ق لیگ کے سرفراز احمد جمعیت علمائے اسلام راولپنڈی کے رہنما مفتی مسرت اقبال پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ناصر گھورو کے علاہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ کے سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی میزبان چوہدری بنارس نے تمام شرکا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت مقبول فیصلے لیتے ہوئے مہنگائی اور بے روزگاری کے جن کو قابو کرتے ہوئے عام آدمی کی مشکلات اور محرومیوں کا ازالہ کرے ناصر میر نے کہا کہ بجلی گیس کی روز بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام شہری سخت اذیت کا شکار ہے سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ غربت کی لکیر سے زندگی بسر کرنے والے عوام الناس کی تعداد میں اضافہ ھوا ھے جس پر اتحادی حکومت بہتر پالیسیوں سے قابو پانے کامیاب ہو رہی ہے۔
حکومت کی ٹھوس اور جامع پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر ہورہی ،ناصر بٹ
Oct 30, 2024