اسلام آباد(خبرنگار)واٹر ایڈ پاکستان نے ہاتھ دھونے کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں بیماریوں سے بچا ؤاور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہاتھوں کی صفائی کی اہمیت پر زور دیا گیا تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی عامر حیات ہراج،پنجاب حکومت کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین (یو ڈی/ڈویلپمنٹ اتھارٹیز)ذیشان انور اعوان،پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ڈی جی زوہیب بٹ،معروف کامیڈین و اداکار افتخار ٹھاکر،ایم ڈی واسا راولپنڈی سلیم اشرف سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی ہاتھ دھونے کے عالمی دن کا اس سال کا تھیم صاف ہاتھ اب بھی کیوں اہم ہیںرکھا گیاہے جس میں گھروں، اسکولوں، کمیونٹیز اور کام کی جگہوں پر ہاتھ دھونے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تقریب میں واٹر ایڈکے ہیلتھ بجٹ اور اخراجات کے تجزیہ کا مطالعہ بھی پیش کیا گیا جس میں حفظان صحت کی لازمی سہولیات تک پائیدار رسائی کو یقینی بنانے کے لیے واش سروسز میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی ضرورت کو اجاگر کیاگیاہے
واٹر ایڈکی ہاتھ دھونے کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب
Oct 30, 2024