راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تعلیمی اداروں میں اے این ایف نے راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 5 گرام ویڈ برآمد کی ،گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا دوسری جانب اے این ایف نے پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 1 کلو 210 گرام آئس برآمدکی گئی اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1 کلو 160 گرام آئس برآمد ہوئی حیدر آباد میں نیشنل ہائی وے کے قریب ملزم سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمدکی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چرس، آئس برآمد، ملزمان گرفتار
Oct 30, 2024