راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قومی انسداد پولیو مہم کے دوران اب تک راولپنڈی میں 2لاکھ سے زائد، لاہور میں 4 لاکھ سے زائد اورملتان میں 3 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں، صوبہ بھر میں اب تک 70 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں، انسداد پولیو پروگرام سربراہ رانا عدیل تصور کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 7 روز جاری رہے گی،بقیہ اضلاع میں مہم پانچ روزہ ہو گی،مہم سے وائرس کی افزائش کو روکا جا رہا ہے جونئے پولیو ایمرجنسی پلان کے تحت منعقد کی جارہی ہے،100 فی صد ٹارگٹ کا حصول کیا جائے گا داخلی، خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں مامور ہیں،پنجاب میں بیرونی وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ہے،ورکروں کی سیکورٹی کے لئے بہتریں انتظامات کئے گئے ہیں۔