چائنہ کا اقتصادی ماڈل پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے،قیصر احمد شیخ

Oct 30, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے مغربی اقتصادی ماڈلز لبرلزم اور نیو-لبرلزم سے متصادم کامیاب اقتصادی ماڈل قائم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چائنہ کا اقتصادی ماڈل اسوقت پاکستان سمیت پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے۔ قیصر احمد شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ چائنہ نے ثابت کیا کہ ترقی لئے مغربی جمہوری نظام ہونا کوئی ضروری نہیں۔پاک چین سٹریٹیجک شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا جارہا ہے وفاقی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور چین ہمیشہ تمام بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں جو مضبوط دوستی کی مثال ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے تعاون سے سی پیک فیز ٹو اور تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔ انہوں نے جنوبی ایشیائی خطے میں پاکستان کو ہمیشہ ترجیح دینے پر حکومت چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کو چین کی پورٹ اینڈ شپنگ اندسٹری کے معیار کے مطابق ڈھالنے کا عزم کیا۔

مزیدخبریں