اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین سے جاپان کے سفیر واڈا نے الوداعی ملاقات کی ،پاکستان اور جاپان کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر وفاقی وزیر نے جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہا،وفاقی وزیر نے کہا کہ جاپانی آٹو انڈسٹری نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کلیدی کردار ادا کیاہے ،پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے ،پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے ،حکومت آٹو انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے جاپان کے سفیر واڈا کی الوداعی ملاقات
Oct 30, 2024