اسلام آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس عالمی ادارہ صحت کے جاری حد سے تجاوز کرگیا

 اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)اسلام آباد کی فضا انسانوں کیلئے مضر صحت ہو گئی فضامیں سموگ اور آلودگی کیوجہ سے سانس لینے کیلئے خطرناک ہو چکی اسلام آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری حد سے بھی تجاوز کرگیا پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی (ای پی اے)سمیت متعلقہ اداروں کیجانب سے ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کیا جارہا ہے نہ احتیاطی تدابیر اور شہریوںکی رہنمائی کیلئے کوئی اقدامات ہوسکے ہیںتفصیلات کے مطابق اسلام آباد جیسے سرسبز وشاداب اورپرفضا مقام کی آب وہوا بھی انسانی صحت کیلئے مضر ہو چکی ہے فضا میں پی ایم 2.5کی مقدار 35سے زیادہ نہیںہونا چاہیے جبکہ منگل کے روز اسلام آباد میں مقدار اڈھائی سوکے قریب ہو چکیہے اس حوالے سے پاکستان نوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی حکام سے بارہا ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)جاننے کی کوشش کی گئی لیکن انکی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی گئی اس ضمن میں پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کیجانب سے شہریوں کی رہنمائی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کوئی ایڈوائزی بھی جاری نہ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن