اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار شاہد حسین نے اسلام آباد میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیا،پارلیمانی سیکرٹری کو انجینئرنگ بورڈ کی کارکردگی اور منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں خدا بخش علی سی ای او ای ڈی بی، سینئر مینجمنٹ اور ای ڈی بی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔سی ای او انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے 1995 سے کر اب تک کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ پارلیمانی سیکرٹری کو موجودہ کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جن میں صنعتی امور، پالیسی کی تشکیل، مارکیٹ کی ترقی اور انجینئرنگ سیکٹر کے لیے ایکسپورٹ پروموشن، انڈسٹری سپورٹ سمیت حکومت کے لیے مشاورتی کردار شامل ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری نے آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی، موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی، سولر اور الائیڈ آلات کے فروغ کے لیے جدید توانائی سمیت انجینئرنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے نئے اقدامات کی تشکیل میں ای ڈی بی کی موجودہ انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
پارلیمانی سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار کا انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ
Oct 30, 2024