فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر موثر میکنزم ناگزیر ،بلال کیانی

اسلام آباد (خبرنگار)پائیدار ترقی کے اہداف پر قائم قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنوونئیر بلال اظہر کیانی نے غزہ میں ہونے والی نسل کشی پر عالمی برادری کے دوہرا معیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر موثر میکنزم ناگزیر ہے ۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس طرح کے جنگی جرائم کے حوالے سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل اور ایڈہاک ٹربیونل قائم کیے جائیں ۔منگل کو پارلیمنٹرین فار گلوبل ایکشن(پی اے جی)کے45ویں سالانہ فورم اور پارلیمنٹرین کی مشاورتی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرعالمی جرائم کے خلاف عدم سزا کے خاتمے کے لئے موثر تعاون کے عنوان سے مباحثہ سے خطاب کر رہے تھے بلال اظہر نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مظالم کے سامنے بے عمل نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کو بھی اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کو مسلسل تشدد کا سامنا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے دوہرے معیار کو ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی جی اے کے پلیٹ فارم سے عالمی ترقیاتی اہداف کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور عالمی پارلیمانی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ گیمبیا سے کباجالونے عالمی پارلیمانی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے پی جی اے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی تقویت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ان کی کوششیں عالمی سطح پر موثر قانون سازی کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔نیدر لینڈز سے کوئریئن وین اسٹرائلن جو کہ نیدر لینڈ وزارتِ انصاف و سیکیورٹی کی قانونی مشیربھی ہیں نے کہا کاہ پی جی اے کے تعاون سے عالمی جرائم کے خلاف قانونی اصلاحات کے فروغ میں کردار ادا کر رہی ہیں، جس کا مقصد انصاف کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔پارلیمانی کمیٹی ایکواڈورکی چیئرپرسن ایسٹرکوئسٹا نے کہا کہ پی جی اے انسانی حقوق اور بچوں کے تحفظ کے معاملات پر قانون سازی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں، تاکہ عالمی سطح پر انسانی فلاح کو یقینی بنایا جا سکے۔گیمبیا نیشنل گروپ کے سربراہ عبداللہ سیسے نے اپنے ملک میں پارلیمانی تعاون اور انصاف کوفروغ کے لئے پی جی اے کے مشن کی حمایت کی قومی اسمبلی کی رکن، مہتاب اکبر راشدی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف کارروائی کے طور پر تسلیم کیا جائے۔وہ منگل کو پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے 45ویں سالانہ فورم اور بین الاقوامی فوجداری عدالت و قانون کی حکمرانی پر پارلیمنٹیرینز کی 13ویں مشاورتی اسمبلی کے دوسرے روز خطاب کررہی تھیں دوسری نشست کا عنوان ’’بین الاقوامی صنفی بنیاد پر ہونے والے جرائم کے لیے انصاف کا حصول‘‘تھا ممبر قومی اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے عالمی برادری کی بے حسی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد سے متعلق مسائل پر مناسب توجہ نہیں دے رہی، حالانکہ یہ عالمی نظم کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور پی جی اے جیسے عالمی کثیر الجہتی فورمز کی اہمیت کو اجاگر کیا جو دنیا بھر کے ممالک تک پہنچ کر اس اہم مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن