جوابی کارروائی کی تو ایران پر 'بہت سخت' ضرب لگائیں گے: اسرائیل کے آرمی چیف کا عزم

اسرائیل کے فوجی سربراہ نے منگل کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ایران نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں کیے گئے اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کی تو اسے "بہت سخت" ضرب لگائی جائے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالیوی نے کہا کہ "اگر ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی ایک اور بوچھاڑ داغنے کی غلطی کی تو ہم ایک بار پھر معلوم کر لیں گے کہ ایران تک کیسے پہنچنا ہے۔۔ اور بہت سخت حملہ کریں گے"۔حالیہ اسرائیلی حملے میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ہالیوی نے کہا کہ بعض اہداف کو ایک طرف رکھ دیا گیا تھا "کیونکہ ہمیں دوبارہ ایسا کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے"۔فوج کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا، "یہ معاملہ ختم نہیں ہوا ہے۔ ہم بدستور اس کے درمیان میں ہیں۔"ایران نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں دارالحکومت تہران اور ملک کے دیگر حصوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا لیکن کہا کہ اس سے "محدود نقصان" ہوا تھا۔ایران کے قائدِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے تفصیل بتائے بغیر حملے کو "غلط اندازہ" قرار دیا۔پیر کے روز اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا، "ایران ہمیں تباہ کرنے کے لیے جوہری بموں کا ذخیرہ تیار کرنے بہت زیادہ کی کوشش کر رہا ہے جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور بین البراعظمی میزائلوں سے لیس ہو

ای پیپر دی نیشن