اسلامک ڈویلیپمنٹ فنڈ : پاکستان کی خواتین ڈاکٹروں کے لیے ای لرننگ میں مدد

Oct 30, 2024 | 11:23

جدہ میں قائم اسلامک ڈویلیپمنٹ فنڈ نے فرح فاروق کے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کر دیا۔ وہ اپنے خاندان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ہیں اور ان کا یہ خواب اسلامک ڈویلیپمنٹ فنڈ کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔ واضح رہے اسلامک ڈویلیپمنٹ فنڈ کے بڑے ڈونرز میں سے ایک سعودی عرب ہے۔

فرح فاروق نے داؤ میڈیکل یونیورسٹی سے سنہ 2000 میں اپنا ایم بی بی ایس نامکمل چھوڑ دیا تھا۔ کہ تعلیمی سال کے دوران ہی ان کی شادی ہوگئی۔خیال رہے ڈاکٹر فرح فاروق پاکستان کی ان 30000 خواتین ڈاکٹروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 1989سے 2017 کے درمیان ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی۔ لیکن نہ انہوں نے ڈگری کے پانچ سال مکمل کیے اور نہ ہی ہاؤس جاب کی۔تاہم اسلامک ڈویلیپمنٹ فنڈ کی مدد سے فرح فاروق جیسی کئی ایم بی بی ایس کی طالبات کو یہ موقع مل سکا ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کریں اور انسانیت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں۔ طالبات کے ان خوابوں کی تکمیل کے لیےداؤ میڈیکل یونیورسٹی اور ایجوکاسٹ نے مل کر کام کیا ہے۔ کہ حکومت پاکستان نے 35 ڈالر کی انویسٹمنٹ کی ہے۔فرح فاروق نے بتایا کہ وہ 2021 میں دوبارہ اپنی فیلڈ میں آنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ دو دہائیاں قبل انہیں شدید ڈپریشن رہا کہ وہ اپنی تعلیم جاری نہ رکھ سکیں۔انہوں نے کہا 'میں اپنے خواب کو حقیقت میں نہیں بدل سکتی تھی۔ ایک ایسا خواب جس میں چھ سال کا وقت گزارنا تھا۔ اب میرا خواب حقیقت میں بدل چکا ہے۔ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ 'فرح فاروق نے مزید کہا 'ایجوکاسٹ نے ای ڈاکٹر پروگرام کے ذریعے ایک روشن کھڑکی کھولی ہے۔ اس کے ذریعے میں اپنے 20 سال پہلے کے وقت میں واپس آگئی ہوں۔ ' واضح رہے ڈاکٹر فرح فاروق اب اپنے گھر میں کھولے گئے کلینک میں پریکٹس کر سکیں گی۔

مزیدخبریں