غزہ : پاکستان سے امدادی سامان کی 17ویں کھیپ 17 ٹن سامان لے کر روانہ

Oct 30, 2024 | 11:26

پاکستان نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی سترہویں کھیپ منگل کے روز غزہ روانہ کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کھیپ میں غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ لبنانی جنگ زدہ شہریوں کو امداد فراہم ہو سکے گی۔

پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اتھارٹی نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اس سترہویں امدادی کھیپ میں خیمے، خوراک اور ادویات وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان اب تک ٹنوں کے حساب سے امدادی سامان غزہ بھجوا چکا ہے۔خیال رہے ایک سال اور تقریبا ایک ماہ سے غزہ میں اسرائیلی جنگ جاری ہے۔ اس دوران 32 ہزار کے قریب فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ جبکہ لبنان پر اسرائیلی بمباری نے پچھلے ماہ شدت اختیار کی اور اس کےساتھ ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان پر زمینی حملہ شروع کر دیا۔ اس حملے کو بھی اب ایک ماہ ہو رہا ہے۔پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ' اے پی پی ' کے مطابق نشینل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یہ سامان خیراتی ادارے ' الخدمت 'فاؤنڈیشن ' کے ساتھ تعاون سے بھجوایا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے بڑے خدمت کے اداروں میں نمایاں ترین ہے۔ جو پاکستان کے اندر اور باہر اپنی سماجی خدمات کے باعث غیر معمولی شہرت رکھتی ہے۔اے پی پی ' کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 17 ٹن وزن کا سامان بھیجا گیا ہے۔ سامان میں خیمے، خوراک، خشک دودھ ، چاول کپڑے اور صفائی کے لیے آلات شامل ہیں۔این ڈی ایم کے زیر اہتمام جانے والی یہ سترہویں امدادی کھیپ تھی جو غزہ اور لبنان کے جنگ زدہ شہریوں کے لیے سامان لے کر گئی ہے۔ اب تک پاکستان نے 1610 ٹن وزنی امدادی سامان غزہ ارسال کیا ہے۔

مزیدخبریں