جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید، عمر ایوب خان، زرتاج گل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید، عمر ایوب خان، زرتاج گل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ملزمان کے خلاف ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس شیخ رشید، عمر ایوب خان، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں۔عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 8 نومبر تک مؤخر کر دی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن