بانئ پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جلد رہا ہوں گے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا، اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی، دیگر خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور خصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ ارکان کی حفاظت کریں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، میرے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، آج یہاں آ گیا، 4 شہروں میں آج تاریخ تھی یہ سب جعلی کیس ہیں۔

ای پیپر دی نیشن