معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے اے آئی فیچرز متعارف کروا دیے۔
کمپنی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ’ایپل انٹیلی جنس‘ ٹول اور دیگر اپ ڈیٹس کا ایک سلسلہ اب آئی فون، آئی پیڈ اور میک صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان فیچرز میں تحریر کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے اے آئی پاورڈ رائٹنگ ٹولز، سب سے اہم نوٹیفکیشنز کی نشاندہی کرنے والا ٹول اور تصاویر میں موجود نقص کو ختم کرنے کے لیے کلین اپ ٹول شامل ہے۔
ایپل کی جانب سے لیا جانے والا یہ قدم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں کمپنی کا پہلا قدم ہے