پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے. ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت 100 انڈیکس 91 ہزار 871 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے.968 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔