سونے کی  قیمت میں اضافہ

Oct 30, 2024 | 18:13

ویب ڈیسک

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900روپے کا اضافہ ہوگیا ۔سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار900روپےہوگئی.دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار486 روپے کا اضافہ ہوا.10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 46ہزار828روپے ہوگئی۔سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہسونے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے.ماہرین کہتے ہیں دنیا میں جنگی حالات نے سونے کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے کیونکہ یہ قیمت بین الاقوامی مارکیٹ اور ڈالر کے ریٹ سے منسلک ہے۔سونے کی زیادہ قیمت کے باعث اب عام آدمی کے لیے اصلی گہنے خریدنا ممکن نہیں رہا۔خواتین کہتی ہیں قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ اب ہم چاہ کر بھی سونے کے زیورات نہیں خرید سکتے۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران جو سونا خرید لیا بس اب وہی ہے ہمارے پاس۔ اب وہ شادی بیاہ کے لیے نقلی زیورات پر ہی اکتفا کر رہی ہیں۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چند جیولرز نے ایک سکیم متعارف کروائی ہے. جس میں سونے کی جیولری آسان اقساط پر مہیا کی جا رہی ہے۔سونے کی قیمتوں سے متعلق مستقبل کی پیش گوئیمحفوظ سرمایہ کاری کی وجہ سے لوگ اب سونے کے بسکٹ اور سکے خرید رہے ہیں۔ماہرین کے خیال میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری رہے گا . فی تولہ قیمت 3 لاکھ سے اوپر بھی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں