ہمارے آئین کی بنیاد اسلام پر , قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا:مولانا فضل الرحمان

Oct 30, 2024 | 18:55

ویب ڈیسک

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام پر کسی کو مسلط نہیں کیا جاسکتا۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئین کی بنیاد اسلام پر ہے. آئین کہتا ہے قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا ہے. عوام پر کسی کو مسلط نہیں کیا جاسکت. حکمرانی کا حق عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی خودمختاری سے کبھی انکار نہیں کیا گیا.ملک بنتے وقت طے ہوا تھا 2 سال میں بھارت، پاکستان نے اپنا اپنا آئین بنانا ہے. بھارت نے اپنا آئین بنالیا پاکستان طویل عرصے تک بے آئین رہا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1962 کا آئین ایک آمرکا تھا. 1973 میں پاکستان کی قیادت نےبیٹھ کرمتفقہ آئین دیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کوئی وقتی تنظیم نہیں ہے. جے یو آئی نہ ہی کسی معروضی مسئلے کی بنیاد پر وجود میں آئی. جے یوآئی اپنی 100 سالہ تاریخ رکھتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی نے برصغیرکے مسلمانوں کو ایک نظریہ دیا.ہم اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔

مزیدخبریں